مبینہ ہندوستانی جاسوس کے خلاف مقدمہ درج
Apr ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
حکومت پاکستان نے مبینہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے مطابق ہندوستانی جاسو س کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تخریب کاری کی کئی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے-
پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ایک سمری کے ذریعے کلبھوشن یادو کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے گوادر سے کلبھوشن یادو نامی شخص کو ہندوستان کے لیے جاسوسی کے الزا م میں گرفتار کیا تھا۔
پاکستان کے سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادو کا تعلق ہندوستانی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہے اور اسے گرفتاری کے بعد تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹیگس