پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i222844-پاکستان_اور_افغانستان_کے_درمیان_فائرنگ_کا_تبادلہ
افغانستان اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

افغانستان اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

افغان ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پاکستان کے علاقے سے کئی راکٹ، ننگرہار کے شہر گوشتہ پر آکر لگے جس کا جواب افغان فوج نے بھی دیا۔ جھڑپوں میں افغان سرحدی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستانی ذرائع نے دعوی کیا کہ افغانستان کے علاقے سے مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں سیکورٹی فورس کی ایک چیک پوسٹ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی افسر اور ایک حولدار زخمی ہو گیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں راکٹ حملوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر اس کا الزام عائد کرتے ہیں۔