پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر سخت ردعمل
May ۰۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے وزیراعظم کی طرف سے دہشتگردوں اور دھرنے دینے والوں کو ملکی ترقی کا مخالف قرار دینے پر مبنی بیان کا سخت جواب دیا ہے
وزیراعظم نوازشریف کے سکھر میں دئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پاناما پیپرز پر جواب دینے کے بجائے ملکی دورے کر رہے ہیں اور معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں - جمعے کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاناماپیپرز پر جواب دینے کے بجائے وزیراعظم معاملے سے توجہ ہٹانے کے حربے استعمال کر رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ پنجاب کے اندر کون لوگ دہشت گردوں کی پشت پر تھے ؟ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دہشت گردوں کی پشت پر نہیں تھی -