Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان اور یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ بحران کے حل کے لیے سفارتکاری پر زور

 پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جاری بحران کے حل کے لیے سفارتکاری اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/پاکستان: وزیراعظم آفس کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس موقع پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے بھی یورپی رہنما کو آگاہ کیا۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے پاکستان کی جنگ بندی کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکن سفارتی اقدام کی تائید کرتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل ایران، سعودی عرب، ملائیشیا اور ترکیہ کے رہنماؤں سے بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطے کر چکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس