Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کا پیغام: بحریہ کے کمانڈر تنگسیری کی شہادت پر خراج عقیدت

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر، علی رضا تنگسیری کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  ایوان صدر کے مطابق، صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ علیرضا تنگسیری ایک بہادر اور تجربہ کار کمانڈر تھے، جنہوں نے غیر معمولی مہارت کے ساتھ خلیج فارس میں سپاہ کی بحری طاقت، وقار اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تنگسیری جنوبی ایران کے علاقے تنگستان کے دلیر و بہادر خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی خدمات کے ذریعے انہوں نے ایران کے دفاع کو ایک مضبوط دیوار کی شکل دی۔
صدر نے مزید کہا کہ یہی وجہ تھی کہ وہ دشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتے تھے اور انہیں نشانہ بنایا گیا، تاہم ایران کے بہادر افراد کے لیے شہادت ایک بڑا اعزاز ہے اور ان کی قربانیاں ملک کی خودمختاری اور مزاحمت کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں رہبر معظم، مسلح افواج کے عہدیداروں، شہید کے ساتھیوں اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس