پاکستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام پر تاکید
چین نے امریکا پر پاکستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے احترام پر زور دیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان سرغنہ «ملا اختر منصور» پر امریکی ڈرون حملہ، پاکستان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے قیام اور علاقے میں جاری دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے کافی اقدامات کئے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی خاطر چار فریقی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو افغانستان میں قیام امن کی راہوں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات تیار کرے گی۔
صوبہ بلوچستان میں طالبان کے سابق لیڈر «ملا اختر منصور» کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے خلاف پاکستان کی جانب سے مسلسل ردعمل دکھایا جا رہا ہے جس کے سبب واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں خاصا کھچاؤ پیدا ہوگیا ہے۔
-پاکستانی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی امریکی وفد جمعے کے روز اسلام آباد پہنچا ہے۔