پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ
-
پاکستان اور ہندوستان دونوں ایک دوسرے پر کشمیر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔
پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی فوجیوں نے ایک بار پھر ورکنگ باوئنڈری پر گولہ باری کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان نے ضلع سیالکوٹ میں ورکنگ باوئنڈری کے پکھیاں اور چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پنجاب رینجرز پاکستان نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ پوری رات جاری رہا۔
پاکستان اور ہندوستان دونوں ایک دوسرے پر کشمیر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تقریبا تین ماہ قبل ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے مارے جانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔