Nov ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • نواز شریف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں : اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جو پیمانہ یوسف گیلانی کیلئے اپنایاگیا وہی نوازشریف کیلئے بھی ہونا چاہئے-

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت کو پیپلز پارٹی کے چار مطالبات تسلیم کرلینے چاہئیں اور یوسف رضا گیلانی کے لئے جو پیمانہ اختیار کیا گیا وہی نواز شریف کے لئے بھی اپنایا جانا چاہئے- سینیٹر اعتزازاحسن نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی بھی حکمراں جماعت کے خلاف میدان میں آگئی ہے- اعتزاز احسن نے لاہور مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے فی الحال تو مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے تاہم اگر مشورہ مانگا گیا تو ضرور دوں گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بدعنوانی کے معاملات میں دنیا بھر میں ایک جیسا قانون ہے۔۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے حامد خان کو ا چھا اور تجربہ کار وکیل قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں داستان بتائی،کیا اس میں قطری شہزادے کا نام آیا؟ اب نئی نئی باتیں بتائی جارہی ہیں، قطری شہزادے کے عدالت آنے تک ان کا خط ردی ہے۔ قطری شہزادے کے مطابق میاں شریف نے اسٹیل مل نہیں لگائی، دس سوالات کے جواب دینے پڑ گئے تو شہزادے کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔ یوسف گیلانی اورراجہ پرویزاشرف بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے، تو جو پیمانہ یوسف گیلانی کیلئے اپنایا گیا وہی نوازشریف کیلئے ہو گا، ہمارے بل کی بنیاد پرسب کا یکساں احتساب ہونا چاہئے۔ نوازشریف کے پاس کوئی راہ فرارنہیں۔