لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں، چار پاکستانی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i259075-لائن_آف_کنٹرول_پر_جھڑپیں_چار_پاکستانی_فوجی_ہلاک
بعض خبری ذرائع نے کنٹرول لائن پر جھڑپوں میں چار پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • بارہ مولہ کی اُڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بعد، پاک ہند تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
    بارہ مولہ کی اُڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بعد، پاک ہند تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

بعض خبری ذرائع نے کنٹرول لائن پر جھڑپوں میں چار پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

سحر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کشمیر کنٹرول لائن پر ہندوستان فوجی کی کریلا اور بڑوہہ سیکٹر پر فائرنگ کے دوران چار پاکستانی فوجی مارے گئے اور دس افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں کافی کشیدگی آگئی ہے اور کشمیر کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔ان جھڑپوں میں فوجیوں کے ساتھ ساتھ  عام شہریوں کی ہلاکت کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

بارہ مولہ کی اُڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بعد، کہ جس میں اٹھارہ ہندوستانی فوجی مارے گئے، پاک ہند تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔