ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی
-
سرتاج عزیز
پاکستان کےمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بلاجواز فائرنگ اور پاکسانی فوجیوں کی ہلاکت کے باعث ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔
ہمارے نائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کل اسلام آباد میں اپنی گفتگو میں کہا کہ ہندوستان میں منعقد ہونے والی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کافیصلہ ٹینشن کم کرنے کیلئے کیا تھا لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کے فوجیوں کی فائرنگ سے امن و امان کو خطرہ ہے اور ہم یہ بات اقوام متحدہ کے نوٹس میں لا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانا چاہتاہے اور یوں دکھائی دیتاہے کہ ہندوستان کے ارادے کشیدگی بڑھانے کے ہیں
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے دونوں جانب سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئےہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگا رہے ہیں۔