کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشتگرد گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i262624-کالعدم_لشکر_جھنگوی_کے_چار_دہشتگرد_گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
  • کالعدم لشکر جھنگوی کے چار دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے  پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شھرگوجرانوالہ کے علاقے پیپلزکالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جہاں سے 4  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ دہشت گردوں میں رفیق، جاوید، فہیم اور اشرف شامل ہیں۔ وہ حساس اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس نے دہشتگردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔