پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی
Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات اگرچہ ھمیشہ ہی نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں لیکن اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی ہے۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے آج کہا کہ ہم نے جان بوجھ کر ایل او سی عبورکرنے والے ہندوستانی فوجی چندو بابو لال چوہان کوجذبہ خیر سگالی کے تحت ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ سپاہی ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں تعینات تھا جس نے افسران کے غلط روئیے اور تحفظات کی بنیاد پر جان بوجھ کر ایل او سی عبور کی اور 29 ستمبر 2016ءکو خود کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کئی بار پاکستان سے اپنے اس فوجی کی واپسی کا مطالبہ کر چکا ہے۔
ٹیگس