بلوچستان: فائرنگ سے ایس ایچ اوہلاک2اہلکار زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i269787-بلوچستان_فائرنگ_سے_ایس_ایچ_اوہلاک2اہلکار_زخمی
ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ہلاک اور 2اہلکار زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۴:۳۵ Asia/Tehran
  • بلوچستان: فائرنگ سے ایس ایچ اوہلاک2اہلکار زخمی

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ہلاک اور 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد پولیس موبائل پر اس وقت گولیوں کی بارش کرکے فرار ہوگئے جب وہ معمول کے گشت پر معمور تھی۔

گولیوں کی زد میں آکر ایس ایچ او ہدایت اللہ موقع پر ہلاک جبکہ 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمی اہلکاروں کو تویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔

تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کانتیجہ تھی تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔