کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i272306-کشمیری_عوام_کی_حمایت_جاری_رکھنے_کا_اعلان
پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

نیویارک میں پاکستان مشن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے ہونے والی تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی تک اس جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی عوام میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔