کوئٹہ میں دھماکہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i273698-کوئٹہ_میں_دھماکہ_3_سیکیورٹی_اہلکاروں_سمیت_4_افراد_زخمی
آج صبح کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع کیچی بیگ علاقے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دھماکہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

آج صبح کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع کیچی بیگ علاقے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے کیچی بیگ علاقے کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔