پاکستان: آپریشن رد الفساد 5 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i278524-پاکستان_آپریشن_رد_الفساد_5_دہشتگرد_ہلاک
پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد اورایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: آپریشن رد الفساد 5 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد اورایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں آج صبح فوج اوررینجرز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو بعض اطلاعات کے مطابق وقفے وقفے سے تا حال جاری ہے ۔ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 5 دہشتگرد اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک رینجرز اہلکارزخمی ہوگیا جس کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن صبح 5 بجے سے جاری ہے اور مزید دہشتگردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ دہشتگردوں کے سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب بھی لاہور میں سیکورٹی فورسز کے حملے میں جماعت الاحرار کے دس تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔