پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط
May ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
پاکستان اور چین نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں پر پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے دستخط کئے-
اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان - چین اقتصادی راہداری کی جلد سے جلد تکمیل، ان کے ملک کی ترجیحات میں شامل ہے-
نواز شریف نے کہا کہ پاکستان، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتا ہے-
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف ون بیلٹ ون روڈ فورم کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ کے دورے پر ہیں-
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی-
ٹیگس