پاکستان: صوبہ خیبر پختونخوا میں بم دھماکا، 5 ہلاک متعدد زخمی
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں افغان سرحد کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ پاکستان کے خیبر پختونخواہ صوبے کی وادی تیراہ میں سڑک کے کنارے ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے-
سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بم دھماکہ، افغان سرحد کے قریب شمال مغربی قبائلی علاقے میں امن کمیٹی کی ایک گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا-
ابھی تک کسی بھی گروہ نے حملے کی ذمہ داری نہیں کی ہے-
امن کمیٹی، سیکورٹی اہلکاروں پر مشتمل ہے جو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی فوج اور حکومت کی مدد کرتی ہے-
بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریب کے ہسپتالوں میں بھرتی کرا دیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم شروع کئے جانے کے بعد سے امن کمیٹی کے ارکان پر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔