نواز شریف کی اسلام آباد واپسی
Jun ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورہ ریاض میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خلیج فارس کے ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی غرض سے پیر کو ریاض کا دورہ کیا۔
اس مختصر دورے میں پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ اس ملک کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
اس سے قبل بعض خبروں میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورہ ریاض کے بعد قطر کا بھی دورہ کریں گے تاہم وہ ریاض کا اپنا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔