14 ہزار سے زائد پروفیسرز کا مشترکہ اعلامیہ، یورپ کے IRGC فیصلے پر شدید ردعمل
ایران کی مختلف یونیورسٹیوں کے 14 ہزار 2 سو 37 پروفیسرز نے ایک بیان جاری کیا جس میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد قرار دینے کے یورپ کے اقدام کو غیر قانونی، غیر ذمہ دارانہ اور غیر انسانی قرار دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی حکومتوں کے اس معاندانہ اور مداخلت پسندانہ اقدام کا مقصد ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملہ کرنے کی ترغیب دینا، فوجی جارحیت کو جائز قرار دینا اور IRGC کو ایرانی عوام کو دبانے کے ایک عنصر کے طور پر پیش کرنا ہے، تاکہ ایرانی عوام سے بدلہ لیا جا سکے جنہوں نے ایک بار پھر اسلامی حکومت کی حمایت کی حمایت کا اعلان کرکے دہشت گردوں سے اپنے را ستے جدا کرلیے ہیں۔
بیان میں ملک میں ہونے والے حالیہ فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یورپی سیاست داں حکمران ٹولہ کی جون 2026 کی جنگ کے دوران ایران میں افراتفری نہ پھیلنے کو اپنی ناکامی کی اصل وجہ سمجھتا ہے وہ سمجھے رہے تھے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد وہ تہران فتح کرلیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ایران کی یونیورسٹیوں کے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمسن بچوں قتل، عام لوگوں پر گولیاں چلانے، خون خرابہ کرنے، لوگوں زندہ جلانے ، سرقلم کرنے، قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔
بیان میں مذکورہ جرائم کو یورپ خصلت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم نے اپنے دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔