چلی کی پہلی خاتون صد، مشیل باشیل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے نامزد
اقوام متحدہ کی سابق حقوقِ انسانی کمشنر اور چلی کی پہلی خاتون صدر، مشیل باشیل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ترجمان لا نیس کولنز نے آج (مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز) صحافیوں کو بتایا: ہمیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کے لیے ایک اور امیدوار کا نام موصول ہوا ہے۔ آج صبح، جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے سربراہان کو مشیل باشیل کی نامزدگی موصول ہوئی ہے، جنہیں چلی، برازیل اور میکسیکو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق؛ مشیل باشیل کے منتخب ہونے کی صورت میں وہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے بطور کام کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
اس سے قبل، ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے باضابطہ طور پرموجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش کی جگہ لینے کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کیا تھا۔
مشیل باشیل نے 2006 سے 2010 تک اور پھر 2014 سے 2018 تک چلی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد انہوں نے چار سال تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے طور پر خدمات انجام دیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کے لیے نامزد ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں، مشیل باشیل نے کہا کہ ایک مشکل جیو پولیٹیکل ماحول کی وجہ سے مشکلات کے باوجود، وہ کثیرالجہتی کی راہوں کو مضبوط بنانے اور اقوام متحدہ کی جدیدکاری پر زور دیتی رہیں گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا انتخاب سلامتی کونسل کرتی ہے اور جنرل اسمبلی کی جانب سے پانچ سال کی مدت کے لیے اس کی توثیق کی جاتی ہے، جس میں توسیع کا بھی امکان ہوتا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے امیدوار کو کسی ویٹو کے بغیر سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان کے 15 میں سے 9 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کی مدت 31 دسمبر 2026 (10 دی 1405) کو ختم ہو جائے گی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے عہدے کی مدت محدود نہیں ہے، لیکن اس عہدے کی طویل ترین مدت اب تک 10 سال رہی ہے۔ موجودہ طریقہ کار کے مطابق، سیکرٹری جنرل کا انتخاب سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان، یعنی روس، برطانیہ، چین، امریکہ اور فرانس میں سے نہیں ہونا چاہیے۔