پاکستان، فضائی کارروائی 7 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i288106-پاکستان_فضائی_کارروائی_7_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۳:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، فضائی کارروائی 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے 3 ٹھکانے تباہ کردیئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد گروہ کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکراسلام سے تھا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سراروغہ کے علاقے اسپن مزیک میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔