پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تعلقات پرنظرثانی کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i288704-پاکستان_کا_امریکہ_کے_ساتھ_تعلقات_پرنظرثانی_کا_اعلان
علاقائی اورعالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات پرنظرثانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۳۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کا امریکہ کے ساتھ تعلقات پرنظرثانی کا اعلان

علاقائی اورعالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات پرنظرثانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کل دفتر خارجہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے انہیں خلیج فارس کے ممالک کے حالیہ تنازع اور کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس دورے کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی، چین کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی، اور روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کردار ادا کرنے پر چین کی تعریف بھی کی۔

نواز شریف نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر واشنگٹن کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے ہندوستانی فوج کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی ہلاکت اور وہاں کی صورتحال پر امریکی خاموشی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو دفتر خارجہ میں ایک ایسے موقع پر بریفنگ دی گئی، جب دو روز قبل ہی ہندوستان اور پاکستان کی فوجیوں کے مابین لائن آف کنٹرول  پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔