Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد

پاکستان کے وزیر اعظم نے حزب اختلاف کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے ۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے جتنےبھی مطالبےکرلے وہ بقول ان کے سازشی ٹولے کے مطالبے پر استعفی نہیں دیں گے ۔انھوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ ان کے ذاتی کاروبارپرمفروضوں ، الزامات اوربہتانوں کا مجموعہ ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ رپورٹ میں استعمال کی گئی زبان میں انہیں بدنیتی نظرآتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھوں نے جے آئی ٹی کو تحفظات کےساتھ قبول کیا تھا ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور ہے، نیا وزیراعظم نہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں وزیراعظم نوازشریف کےاستعفےکامطالبہ کررہی ہیں جبکہ بقول ان کے کوئی ادارہ ایسانہیں ہے جو وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ نہ کررہاہو۔ بابر اعوان نے کہا کہ وکلااورتاجروں سمیت ہرشعبےکےنمائندے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کررہےہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے توانہیں انجام کا سامنا کرنا پڑے گا ۔