کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i293938-کوئٹہ_دھماکے_کی_ذمہ_داری_داعش_نے_قبول_کر_لی
داعش دہشت گرد گروہ نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ دای قبول کر لی ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

داعش دہشت گرد گروہ نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی ذمہ دای قبول کر لی ہے۔

فرانس پریس کے مطابق پاکستان میں داعش کی شاخ نے ایک بیان جاری کر کے کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ہفتے کی شب کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے میں کم سے کم آٹھ اہلکاروں سمیت سترہ افراد ہلاک اور چالیس کے قریب زخمی ہو گئےتھے۔
 بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس دھماکے میں مرنے اور زخمی ہونے والے اکثر عام شہری ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ایک گاڑی میں ہوا جس کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔گذشتہ دو مہینوں کے دوران کوئٹہ میں کئی دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں- کوئٹہ کا شمار پاکستان کے ناامن شہروں میں ہوتا ہے جہاں جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ سمیت دیگر تکفیری گروہوں کے حملوں میں خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اب تک دہشتگردانہ حملوں میں سیکڑوں شیعہ شہید ہوچکے ہیں-