دہشت گردی کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں منتقل کیاجائے، پاکستانی وزیراعظم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i302669-دہشت_گردی_کے_مقدمات_کو_فوجی_عدالتوں_میں_منتقل_کیاجائے_پاکستانی_وزیراعظم
پاکستانی وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کرنے والے مشتبہ افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں منتقل کیاجائے، پاکستانی وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کرنے والے مشتبہ افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکم دیا ہے کہ سبھی حکومتی ارکان دہشت گردی سے متعلق مقدمات فوجی عدالتوں میں منتقل کردیں۔
انہوں نےملک کی وزارت داخلہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اس حکم کے نفاذ کی نگرانی کرے۔
اس وقت پاکستانی وزارت داخلہ نے انتیس مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کئے ہیں۔
پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کی پارلیمان اور بیشتر سیاسی جماعتوں نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتیں قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں کسی حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔