بیت المقدس کے خلاف امریکی اور صیہونی سازش کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i305675-بیت_المقدس_کے_خلاف_امریکی_اور_صیہونی_سازش_کی_مذمت
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں من جملہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان، سنی اتحاد کونسل نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کے خلاف امریکی اور صیہونی سازش کی مذمت

پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں من جملہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان، سنی اتحاد کونسل نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنےکے خلاف کراچی میں شدید احتجاج کیا گیا اور امریکی فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت اور اسے اسلام دشمنی قرار دیا گیا۔

کراچی کے عوام نےامریکی اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں یونیورسٹی روڈ بند کردی اور شدید احتجاج کیا ۔ دوسری جانب پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔