سوات دھماکے پر پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل
Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم اور اس ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شہر سوات میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوات کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اس طرح کے اقدامات کے ذریعے جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے اور یہ کہ دہشت گردوں کی نابودی تک پاکستان کی یہ جنگ جاری رہے گی۔
پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بھی خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ نہیں کر پا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سوات میں فوجی یونٹ پر ہفتے کو ہونے والے حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔