کوئٹہ میں فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکارہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i314067-کوئٹہ_میں_فائرنگ_4_سیکیورٹی_اہلکارہلاک
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۳۵ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکارہلاک

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے لانگو آباد میں آج صبح دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

فوری طور پر ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔