افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے لئے خطرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i316935-افغانستان_میں_داعش_کی_موجودگی_خطے_کے_لئے_خطرہ
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کے لئے خطرہ

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا ۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ امریکا کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔

دہری شہریت والے ملازمین کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی اور فیملیز کی دہری شہریت کی معلومات جلد عدالت کو مہیا کر دی جائیں گی۔