فلسطین اور کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i325712-فلسطین_اور_کشمیر_پراقوام_متحدہ_کی_قراردادوں_پر_عمل_کرنے_کا_مطالبہ
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۰:۵۶ Asia/Tehran
  • فلسطین اور کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمے داریوں پر سمجھوتا ہے، اقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔