افغان سرحد سے پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i327640-افغان_سرحد_سے_پاکستانی_چیک_پوسٹوں_پرحملے
پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ افغان سرحد کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان سرحد سے پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملے

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ افغان سرحد کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں نے حملے کئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سرحد سے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ اور بلوچستان میں قمر دین کاریز میں سرحدی چوکیوں اور باڑ لگانے والے فوجی جوانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور پاک فضائیہ کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے باجوڑ میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 حملے کئے گئے، سیکیورٹی فورسز نے باڑ کی تنصیب اور سرحدی چوکیوں کے قیام سے روکنے کی دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردانہ حملے افغان سرحد کی طرف سے باجوڑ اور بلوچستان میں قمر دین کاریز کے علاقوں میں کئے گئے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر اس قسم کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔