پاکستان: سرچ آپریشن کے دوران 4 حملہ آور ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i331487-پاکستان_سرچ_آپریشن_کے_دوران_4_حملہ_آور_ہلاک
پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۳:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: سرچ آپریشن کے دوران 4 حملہ آور ہلاک

پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آواران کے علاقے زیارت میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور مارے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر آواران کے مطابق آواران کے علاقے کھولی زیارت میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آور مارے گئے، ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔