پاکستان میں آپریشن9 دہشت گرد اور7 فوجی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i335445-پاکستان_میں_آپریشن9_دہشت_گرد_اور7_فوجی_اہلکار_ہلاک
شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۳:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں آپریشن9 دہشت گرد اور7 فوجی اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آکر کمپاؤنڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔