پاکستان میں چینی قونصلیٹ پرحملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i339064-پاکستان_میں_چینی_قونصلیٹ_پرحملہ_2_پولیس_اہلکار_ہلاک
کلفٹن میں چینی قونصلیٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں چینی قونصلیٹ پرحملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

کلفٹن میں چینی قونصلیٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کےمطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ اور دھماکے کی آوازسنی گئی، جس کے جواب میں چینی قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔  ریسکیو ٹیمیں بھی چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق حملے میں دوپولیس اہل کارہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، دہشت گردوں کی تعداد 3 سے زائد ہے جن کے پاس دستی بم اور ہتھیار بھی تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق 4 افراد نے قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد دھماکے اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصلیٹ کے نزدیک فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اے آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔