سعودی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی قیدی
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے دفتری امور اور مقامی ترقی کے سابق وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی جیلوں میں پاکستان کے تین ہزار تین سو نو، شہری قید ہیں جنھیں سعودی جیلروں کی شدید ایذا رسانی کا بھی سامنا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق عنایت اللہ خان نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی جیلوں میں بند پاکستان کے کچھ شہریوں نے جیلروں کے ظالمانہ رویے سے عاجز آکر خودکشی بھی کرلی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی جیلوں میں بند پاکستانی شہریوں کی تعداد تین ہزار سے زائد اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں بند پاکستانی شہریوں کی تعداد دو ہزار چھے سو اعلان کی تھی۔
اس سلسلے میں پاکستانی سینیٹر ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں میں بیشتر پاکستانی شہریوں کا جرم، ویزے سے متعلق ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے دس لاکھ سے زائد شہری رہتے ہیں۔