ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات اور ایٹمی بجلی گھروں پر حملہ نہ کرنے کے معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے منگل کے روزاعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ انجام پایا۔
اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اکتیس دسمبر انیس سو اٹھاسی کو ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اور طے پایا تھا کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو ان فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔
دونوں ممالک نے اسی طرح ایک دوسرے کے قیدیوں اور ماہیگیروں کی فہرستوں کے تبادلے کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
یہ تبادلہ بھی دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رسائی کے معاہدے کے تحت انجام پایا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہندوستان کے پانچ سو سینتیس شہری قید ہیں۔
ٹیگس