امریکہ کے بعد FATFکا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i344595-امریکہ_کے_بعد_fatfکا_بھی_پاکستان_سے_ڈومور_کا_مطالبہ
امریکہ کے بعد FATF نےبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کے بعد FATFکا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

امریکہ کے بعد FATF نےبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے میں کچھ بہتری دکھائی ہے لیکن گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان کے پاس مئی 2019 تک کا وقت ہے۔

یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ برس پاکستان کو منی لانڈرنگ، دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کی مالی وسائل تک رسائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گرے لسٹ میں شامل کیا تھا تاہم رواں سال مئی کے مہینے تک پاکستان کی جانب سے اقدامات نہ کرنے کی صورت میں بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا خدشہ ہے۔