لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i344825-لائن_آف_کنٹرول_کی_خلاف_ورزی_ہندوستانی_ہائی_کمشنر_کی_طلبی
پاکستان نےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر قائم مقام ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۱۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی

پاکستان نےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر قائم مقام ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی طیاروں کی پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی پر قائم مقام ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

پاکستان نے اس موقع پرکہا کہ ہندوستان کی جانب سے دہشتگردوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔

پاکستان کےقائم مقام سیکرٹری خارجہ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رات کے پچھلے پہر 8 ہندوستانی جہازوں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس سے علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے ذرائع‏ ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لیزر بموں سے لیس ہندوستان کی فضائیہ کے بارہ میراج جنگی طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق چار بجے صبح  پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مظفرآباد، بالاکوٹ اور چکوٹی کے علاقوں پر جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں جیش محمد کے 300 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ پاکستان نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔