رات و دن میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i345698-رات_و_دن_میں_ہدف_کو_نشانہ_بنانے_والے_میزائل_کا_تجربہ
پاکستانی فضائیہ نے دن اور رات میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۲ Asia/Tehran
  • رات و دن میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ

پاکستانی فضائیہ نے دن اور رات میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاکستانی فضائیہ کےترجمان کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ اس جدید میزائل کے کامیاب تجربے سے جے ایف-17 تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے، اور اس جدید میزائل سے سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو لیس کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کامیاب تجربہ پرایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو اس کا بھر پور جواب دیں گے۔