کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے: بلاول بھٹو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i346167-کالعدم_تنظیموں_کے_خلاف_آواز_بلند_کرتے_رہیں_گے_بلاول_بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد ظلم و جبر کے خلاف جاری رہے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
  • کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد ظلم و جبر کے خلاف جاری رہے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا ہے کہ جب کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں توہمیں نوٹس ملتے ہیں،  ہم بینظیرکے جیالے ہیں ان نوٹسزسے نہیں ڈرتے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آوازبلند کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت کوللکارتے رہیں گے، حکومت 3 وزراء کووفاقی کابینہ سےفارغ کرے،  ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھارہا ہوں، ہم نے ہرآمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔