Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران،پاکستان کا برادرمسلمان ملک: شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اور باہمی تعاون پر تاکید کی۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس مشترکہ پریس کانفرنس میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران،پاکستان کا برادرمسلمان ملک ہے کہا کہ دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران افغانستان میں امن وصلح کی برقراری میں اہم کردارادا کر سکتا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے کے بعد فیڈریکا موگرینی نے پاکستان کےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

فیڈریکا موگرینی کل پیر کے روز پاکستانی حکام سے ملاقات کرنے کیلئے اسلام آباد پہنچیں۔

ٹیگس