کرتارپوراجلاس ملتوی ہونے پر پاکستان کا رد عمل
Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۳:۰۹ Asia/Tehran
پاکستان نے کرتارپور اجلاس ملتوی کرنے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے متعلق اجلاس دونوں ملکوں کے باہمی اتفاق سے طے ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 14 مارچ کےاجلاس میں آئندہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا تھا جبکہ یہ اجلاس 2 اپریل کوہونا تھا ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ دربار صاحب کرتارپور راہداری کھولنے کےلیے مذاکرات 2 اپریل کو واہگہ بارڈرپر ہونا تھے ۔
ٹیگس