پاکستان میں قید100 ہندوستانی ماہی گیررہا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i347513-پاکستان_میں_قید100_ہندوستانی_ماہی_گیررہا
پاکستان نے 100 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں قید100 ہندوستانی ماہی گیررہا

پاکستان نے 100 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کردیاہے۔

 پاکستان کا کہنا ہے کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 100 ہندوستانی ماہی گیرقیدیوں کو رہا کردیاگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہندوستانی ماہی گیروں کوکراچی سے ٹرین کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

رہا کیے جانے والے ہندوستانی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر ہندوستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوارکو بھی پاکستان نے 100 ہندوستانی ماہی گیروں کو ملیرجیل سے رہا کیا تھا۔