بلوچستان، اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ، 14 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i347686-بلوچستان_اور_ماڑہ_کوسٹل_ہائی_وے_پر_فائرنگ_14_ہلاک
لیویز ذرائع کے مطابق اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر بڑی ٹاپ کے قریب دہشتگردوں نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • بلوچستان، اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ، 14 ہلاک

لیویز ذرائع کے مطابق اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر بڑی ٹاپ کے قریب دہشتگردوں نے مختلف بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گودار کے علاقے اور ماڑہ کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 14 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق رات 2 بجے کے قریب مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر بسوں کو روکا اور 14مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

مسلح دہشتگردوں کی تعداد 5 سے 6 کے درمیان تھی جو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔