دنیا میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے: جنرل زبیرمحمود
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i347794-دنیا_میں_اسلامو_فوبیا_پروان_چڑھ_رہا_ہے_جنرل_زبیرمحمود
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۲:۲۷ Asia/Tehran
  • دنیا میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے: جنرل زبیرمحمود

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے ۔

پاکستان کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے جب کہ دنیا میں اسلامو فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے ۔

جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے تسلط کومسترد کیا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔

جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو جس کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔