اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i349382-اسامہ_کا_نیٹ_ورک_سعودی_عرب_اور_افغانستان_سے_پوری_دنیا_میں_پھیلا
پاکستان کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ اسامہ بن لادن کا نیٹ ورک سعودی عرب، یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۰۷ Asia/Tehran
  • اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا

پاکستان کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ اسامہ بن لادن کا نیٹ ورک سعودی عرب، یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کےسینیٹررحمان ملک نےآکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 کی دہائی میں امریکانےپوری دنیا سے افغانستان کے لیے لوگ اکٹھے کئے تاکہ روس کو شکست دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ان لوگوں کو سابق سوویت یونین کےخلاف استعمال کیا اور اپنے مقاصد پورے ہونے کے بعد چھوڑدیا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسامہ کا نیٹ ورک سعودی عرب،یمن، صومالیہ اور افغانستان سے پوری دنیا میں پھیلا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی دہشت گردی کم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہری اور 10 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہوئے۔