Jun ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے حکومت اسلام آباد کے دباؤ میں اپنی پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے ذمہ دار عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آئندہ تین روز میں لندن سے پاکستان واپس لوٹ آئیں گے اور وہ کرپشن کیس میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں گے۔حکومت اسلام آباد نے حال ہی میں شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار کی پاکستان واپسی کے سلسلے میں اپنے خصوصی نمائندے کو لندن روانہ کیا تھا۔مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ شہباز شریف علاج و معالجے کے لئے لندن گئے تھے اور علاج کے بعد پاکستان واپس لوٹ آئیں گے۔واضح رہے کہ شباز شریف مالی کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور بیرون ملک جانے پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔