پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے ہندوستانی وزیراعظم کو مذاکرات کی دعوت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i350193-پاکستانی_وزیراعظم_کی_جانب_سے_ہندوستانی_وزیراعظم_کو_مذاکرات_کی_دعوت
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر ایک بار پھر تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے ہندوستانی وزیراعظم کو مذاکرات کی دعوت

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر ایک بار پھر تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے نام خط میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اپنے اختلافات دورکر نے چاہئیں اور بات چیت کے ذریعے ہی سبھی تصفیہ طلب مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم نے اپنے خط میں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کی پالیسی اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات  کے حل کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان نے نئی دہلی کو چوتھی بار مذاکرات کی دعوت دی ہے لیکن ہندوستان نے اس دعوت کو ابھی تک قبول نہیں کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے اپنے خط میں مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششوں پر زور دیا ہے۔