اسلام آباد میں ہندوستانی ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب
Aug ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے اندر ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس کی مسلسل فائرنگ پر اسلام آباد میں ہندوستانی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے پیر کو اسلام آباد میں ہندوستانی ناظم الامور کوطلب کرکے نئی دہلی کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ کو بند کرنے کو کہے۔
محمد فیصل نے پاکستان کے اندر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے حالیہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے جس میں دوعام شہری جاں بحق ہوگئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کے اندر ہندوستانی فوجیوں کی مسلسل فائرنگ نے خطے میں امن و سلامتی کو خطرناک صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے اتوار کی رات اعلان کیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں دو عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ٹیگس